ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اولمپکس کے چار ماہ بعد شکایت کیوں کر رہے ہیں چورسیا:گپتا

اولمپکس کے چار ماہ بعد شکایت کیوں کر رہے ہیں چورسیا:گپتا

Fri, 23 Dec 2016 20:18:41  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،23دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)اولمپک میں آئی اواے پر خراب برتاؤ کے ایس ایس پی چورسیا کے الزامات کے ایک دن بعد ریو میں ہندوستان کے دستے کے سربراہ رہے راکیش گپتا نے کہا کہ انہیں چار ماہ بعد شکایت کرنے کے بجائے کھیلوں کے دوران یہ مسئلہ ان کی یاد میں لانا چاہیے تھا۔چورسیا نے کل آئی اواے حکام پر اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کا بھی مناسب انتظام نہیں تھا اور ان کے ساتھ نوکروں کی طرح برتاؤ کیا گیا۔گپتا نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے ٹریفک سہولت مہیا کرانا مقامی منتظمین کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی منتظمین کو چاہیے کہ ہوائی اڈے سے کھلاڑیوں کو لے کر انہیں کھیل گاؤں تک پہنچائے۔ابھینو بندرا سے لے کر لینڈر پیس تک تمام ہندوستانی کھلاڑیوں کو مقامی منتظمین کی طرف سے دستیاب کرائے گئے ٹریفک کے ذرائع سے ہی کھیل گاؤں تک لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ریو میں ہندوستانی کھلاڑی کئی گروپ میں آئے،کئی تو اکیلے آئے جن میں چورسیا، انربان لاہڑی اور ادتی اشوک شامل تھے۔لینڈر پیس بھی اکیلے آئے تھے،ہم ہر بار ہوائی اڈے جاکر ان کا استقبال نہیں کر سکتے،یہ ممکن نہیں ہے،آئی او اے سے بہت کم لوگ ریو گئے تھے اور دوسرے مسائل پر بھی توجہ دینا تھا۔
 


Share: